کوئٹہ یکم ستمبر(اے پی پی): پی ڈی ایم اے بلوچستان کا صوبے بھر میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو اور مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے سکھر میں ریلیف کیمپ قائم کردیا ڈائریکٹر ریسکیو عنایت اللہ سنجرانی کے مطابق سکھر میں پی ڈی ایم اے بلوچستان نے اپنا ریلیف کیمپ لگا ہے جہاں سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور سکھر سے نصیر آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل کی جائے گی ریلیف کیمپ سکھر سے نصیر آباد ڈویژن کے تمام اضلاع کو امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس کا آپریشن دن رات جاری ہے پی ڈی ایم اے ریسکیو آپریشن کے تحت اب تک ہزاروں لوگوں کو ریسکیو کرچکے ہیں حالیہ بارشوں نے صوبے کے باقی علاقوں کی طرح نصیر آباد ڈویژن کو بھی لپیٹ میں لے جہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ڈائریکٹر ریسکیو نے کہا کہ کچھی کینال اور پٹ فیڈر سیلابی پانی میں مزید شدت لایا جس کے باعث میدانی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں پانی بہت زیادہ مقدار میں جمع ہوچکا ہے پی ڈی ایم اے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءلانگو کی احکامات پر عمل کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔











