چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل سے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے 4 رکنی وفد کی ملاقات

14

لاہور ، ستمبر 5(اے پی پی): چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل سے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اجلاس میں پنجاب میں اے آئی آئی بی کے دو منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔  لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب پراونشل ہائی وے پراجیکٹ پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر انویسٹمنٹ آپریشنز سپیشلسٹ AIIB غفران شفیع نے اجلاس کو منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں پنجاب سسٹین ایبل ہائی پراجیکٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سوپی ٹیراوانتھورن نے انفراسٹرکچر کے ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ AIIB اس وقت مون سون سیلاب سے تباہی کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔ حکومت کی فوری امداد اور آفات کے بعد کی تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لیے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورعمرانہ توقیر، اسسٹنٹ چیف یو ڈی اینڈ ای سی اے نے شرکت کی۔