ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے مارکیز اور شادی ہالز ایسوسی ایشن کی ملاقات، بندش اوقات اور ون ڈِش کی پابندی پر عملدرآمد کا اعادہ کیا

11

اسلام آباد،15ستمبر  (اے پی پی):مارکیز اور شادی ہالز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات کی اور مارکیز اور شادی ہالز کی بندش اوقات اور ون ڈِش کی پابندی پر عملدرآمد کا اعادہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے تمام شادی ہالز اور مارکیز مالکان پر زور دیا کہ بندش اوقات اور ون ڈِش کی پابندی پر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر کو ایسوسی ایشن نے تمام شادی ہالز مالکان کی طرف سے  ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا یقین دلایا۔