لاہور، 4 ستمبر ( اے پی پی ) کمشنر لاہور محمد عامرجان کی زیر صدارت اجلاس اتوار کو یہاں منعقد ہوا، جس میں کمشنر لاہور محمد عامر جان نے اضلاع کی کارکردگی بڑھانے کیلئے اہداف فہرست جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ تمام اضلاع کے ڈی سیز اور اے سیز کیلئے ہفتہ وار ٹاسک فہرست جاری کی جائے ،ریونیو۔ترقیاتی کاموں،نقشوں کی منظوری،پرائس کنٹرول،آٹا فراہمی،ڈی کیٹنگ،سکولوں کی صفائی فہرست میں شامل ہو گی۔
کمشنر نے کہا کہ اہداف فہرست میں ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیو ،بی ایچ اوز،آر ایچ ای سیز کا جائزہ بھی شامل ہے ۔اس سلسلے میں تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن۔ہیلتھ کیلئے بھی ہفتہ وار اہداف فہرست جاری ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہر ہفتہ میں تین دن صبح چار بجے لاہور شہر میں صفائی کو چیک کیا جائیگا تمام افسران کی کارکردگی اہداف فہرست کا دفتر میں نہیں فیلڈ میں جا کر جائزہ لیا جائے گا۔











