بورے والا؛ ریسکیو1122 کی طرف سے بورے والا میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز

53

بورے والا،25 ستمبر (اے پی پی): ریسکیو1122 کی طرف سے بورے والا میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے،پنجاب حکومت کی طرف سے 7موٹر سائیکل ایمبولینس اور 2 نئی ایمبولینس گاڑیاں فراہم کردی گئیں۔

 ممبر پنجاب اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ اور سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی سردار خالد نثار ڈوگر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل اور ریسکیو سیفٹی آفیسر بورے والا کے ہمراہ نئی ریسکیو1122 موٹر سائیکل ایمبولینس کا افتتاح کیا جس میں ان موٹر سائیکل ایمبولینس اور دو نئی گاڑیوں کی چابیاں سیفٹی آفیسر کے حوالے کردی گئیں