جلالپورپیروالا ؛ڈرائیور کو نیند آنے سے مسافر بس موٹروے سے نیچے اتر گئی، 9 افراد زخمی

31

جلال پورپیروالہ،02اکتوبر(اے پی پی): موٹروے ایم فائیو پر جلال پورپیروالہ انٹرچینج کے قریب ڈرائیور کو نیند آجانے سے مسافر بس موٹروے سے نیچے اُتر گئی، حادثے میں 9 مسافر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ 1 مسافر کو شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی، مسافر بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے باقی مسافر معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔