گھوٹکی؛کوٹ سبزل میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

33

گھوٹکی،02اکتوبر(اے پی پی): سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے کوٹ سبزل میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ کے دوران انڈھر گینگ کے سرغنہ 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے کوٹ سبزل چک نمبر 77 کے قریب ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر کوٹ سبزل پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، مقابلے کے دوران انڈھر گینگ کے سرغنہ 9 اجتماعی قتل کی واردات میں نامزد ڈاکو یونس انڈھر اور عبد الشکور چدھڑ ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔

 ہلاک ہونے والے ڈاکو قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور پولیس مقابلے جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہیں۔

 پولیس نے مارے جانے والے ڈاکوؤں کی لاشیں تحصیل اسپتال صادق آباد منتقل کر دی ہیں جبکہ دیگر ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے پولیس پارٹی تعاقب میں روانہ ہے۔