آج پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج داخلی طور پر متحد ہونا ہے؛ وفاقی وزیر احسن اقبال  

9

اسلام آباد،20 اکتوبر (اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال  نے  جمعرات کو یہاں  وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان کے زیر اہتمام  بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط  جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں قانونی پہلو اور پیش بندی کے موضوع پر منعقدہ جوڈیشل مشاورتی کانفرنس سے خطاب  میں کہا ہے کہ  آج پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج داخلی طور پر متحد ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ  دنیا میں سب سے زیادہ انتہاء پسندی کی قیمت پاکستان نے ادا کی ہے ۔