اسلام آباد، 18 اکتوبر (اے پی پی ): وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکہ میں جوہری توانائی کے مخالف کو اپنا لابسٹ رکھا ہوا ہے، امریکی صدر کے بیان کے پیچھے عمران خان کی ہائر کی ہوئی لابنگ فرم ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کویہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصدق ملک نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق ایک بیان دیا ہے اور ان کا بیان عمران خان کی زبان تھی جس نے امریکی حکام سے تعلقات بہتر کرنے کےلئے ایک فرم کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں اور اسے سالانہ کروڑوں ڈالرکی ادائیگی کی جارہی ہے ، ڈیوڈ فینٹن جوہری پروگرام اور پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کا مخالف ہے ، عمران خان اور پی ٹی آئی نے آج تک فرم ہائر کرنے کی تردید نہیں کی ہے ۔











