انجینئر امیر مقام کی  مزار قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

10

کراچی،20اکتوبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام نے جمعرات کو یہاں  مزار قائد پر حاضری دی  پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن فارینہ مظہر اور دیگر حکام بھی انکے ہمراہ تھے ۔