کراچی،20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام نے جمعرات کو یہاں مزار قائد پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ بعد ازاں مشیر نے وفاقی سیکرٹری کے ہمراہ ایوان نوادرات کا دورہ کیا اور وہاں رکھی گئیں قائداعظم کے زیر استعمال نوادرات اور اشیا کو دیکھا۔ انہوں نے مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی اور بریفنگ بھی لی۔ اس موقع پر انہوں نے ایوان نوادرات کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن فارینہ مظہر اور دیگر حکام بھی انکے ہمراہ تھے ۔











