اوکاڑہ،10اکتوبر(اے پی پی ):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
اجلاس میں ڈسٹر کٹ آفیسر انڈسٹری پرائس ویٹس اینڈ میرز خالدجاوید بھٹی نے بازار میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ،سپلائی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول ممبران کی مشاورت سے مختلف اشیاءضروریہ کے ریٹ مقرر کیے گئے۔
اجلاس میں ممبر کنزیومر پروٹیکشن کونسل صائمہ رشید ایڈووکیٹ ، صدر سبزی منڈی چودھری محمد اشرف ، جرنلسٹ محمد مظہررشید چودھری،چیئرمین انجمن تاجران عبدالحمید جج ، صدر انجمن قصاباں حاجی سرفراز گوگا ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رائے مشتاق احمد،جنرل سیکرٹری سبزی منڈی چوہدری عمران رفیق، تاجر تنظیموں کے نمائندوں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ، ہوٹل مالکان ، محکمہ پولیس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔











