اوکاڑہ : منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ،27لیٹر دیسی شراب برآمد

5

اوکاڑہ،14اکتوبر(اے پی پی): ضلع اوکاڑہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر مظفراقبال ولد محمد اسلم سکنہ 17/1L اوکاڑہ سے27 لیٹر دیسی شراب پکڑی گئی ہے، ملزم شراب کو مبینہ طور پر فروخت کرنے کے لئے ایک نیلے رنگ کے بڑے کین میں موٹر سائیکل پر رکھ کر جارہا تھااور پولیس کو دیکھ کررخ موڑلیا، پولیس نے تعاقب کرکے اسکو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔