ایبٹ آباد،3اکتوبر (اے پی پی): تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان سال 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا، طالبات بازی لے گئیں۔
تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی طالبہ نمرا خان نے 1100میں سے 1057 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کی طالبہ اریبہ مرتضی اور تعمیر وطن پبلک سکول ایبٹ آباد کی طالبہ ام حبیبہ نے 1100 میں سے 1056 نمبرز لیکر دوسری پوزیشنز حاصل کی – تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ فاطمہ جاوید نے 1043 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سالانہ امتحان میں کل 38598 طلباء و طالبات نے حصہ لیا تھا جس میں 30258 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مجموعی طور پر نتیجہ 78.3 فیصد رہا۔صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور انعامی شلڈز تقسیم کیں ۔











