بہاولنگر، اےسی ارشد ورک  کی ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت

6

بہاول نگر، یکم اکتوبر(  اے پی پی): بہاولنگر میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک  نے اراضی ریکارڈ سنٹر بہاول نگر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی ۔ اس موقع متعلقہ ریونیو افسران اور ریونیو فیلڈ سٹا ف موجود تھا. ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات، رجسٹری،ڈومیسائل، اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کئے گئے۔  اسسٹنٹ کمشنر   نے کہا کہ حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے.ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق  درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔