جرمنی کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی جلد بحالی میں پاکستان کے ساتھ مکمل معاونت کی یقین دہانی

17

اسلام آباد،17اکتوبر  (اے پی پی):جرمنی نے  پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں  کی جلد بحالی میں پاکستان کے ساتھ مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ یقین دہانی  پاک   جرمن دو طرفہ حکومتی مشاورتی اجلاس میں کرائی گئی جوپیرکویہاں  وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت  اقتصادی امورکے جوائنٹ سیکریٹری اسلام زیب  نے کی ۔ جرمن وفد کی قیادت وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون کے وزیر فلورین کارنر کر رہے تھے۔ پاکستانی وفد کی  سربراہی جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن  کر رہے تھے۔ دیگر اراکین میں ڈپٹی سیکریٹری   ایم خالد خان،،  سندس ارشاد،  سحر مننو،    زرین سید،   ڈاکٹر خالد   اور ایف بی آر کے اختر عباس شامل تھے۔

جوائنٹ سیکرٹری اسلام زیب نے جرمن وفد کا وزارت میں پرتپاک خیرمقدم کیا اور اس ترقیاتی مکالمے کی قیادت کرنے پر   فلورین کارنر کو سراہا۔انہوں  نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے   کہا کہ جرمنی پاکستان کا سب سے قابل قدر شراکت دار ہے جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے، جو پاکستان میں سرمایہ کاری، ترسیلات زر اور اقتصادی امداد کا ایک قابل اعتماد ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں بات چیت کے لیے ایک اچھاڈھانچہ جاتی طریقہ ہائے کارموجود ہے۔

جوائنٹ سیکرٹری نے کہاکہ پاکستان جرمنی دو طرفہ حکومتی  مذاکرات ہمارے تعلقات کے دو اہم ستون ہیں، انہوں نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے  امداد پرجرمنی کی حکومت کا   شکریہ ادا کیا۔

جرمن وفد کے  سربراہ فلورین کارنر نے دوطرفہ مشاورت کا اہتمام کرنے پروزارت اقتصادی امور  کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور جلد بحالی کے لیے مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جرمنی نے اس مشکل صورتحال میں پاکستان کے لیے اپنی قلیل مدتی انسانی امداد اور درمیانی  اور طویل مدتی تعاون کو تیز کر دیا ہے۔

اس موقع پر سیلاب کی صورتحال،ترقیاتی کاموں اور ایجنڈے میں شامل دیگر امور پرغورو وض کرکے  تفصیلی مشاورت کی گیی۔  جرمن وفد کے سربراہ نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کاعزم دہرایا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور اسلام  زیب نے جرمن تعاون اور امداد کو سراہا۔