معاشرے کا ہر فرد مچھروں کی افزائش کو روکنے کی جاری مہم کا حصہ بنے؛ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

18

 

اوکاڑہ،17 اکتوبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ڈینگی کےخاتمہ  کے لئےگھروں، محلوں،تعلیمی اداروں اور کام کرنے والی جگہ کو خشک رکھنے اور صفائی ستھرائی کے معاملات پر ہمہ وقت توجہ اور نگرانی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس لئے معاشرے  کے ہر فردکو بھی چاہیے کہ مچھروں کی افزائش کو روکنے کی جاری مہم کا حصہ بنیں۔

ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے کانفرنس روم میں منعقدہ انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتےہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی افزائش میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیوں کو چاہیے کہ ایس او پیز کے مطابق روزانہ کی بنیادپرہاٹس سپاٹس کی نگرانی اور انسداد ڈینگی کے لئے دن رات متحرک رہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ محمد اقبال محمود  نے بتایا کہ محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملد رآمد کے لئے دن رات متحرک ہیں اور ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ویکٹر سر ویلنس کا کام مسلسل جاری ہے۔

 اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اخترحسین، متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان، سی ڈی سی آفیسر اصغر علی سمیت انسداد ڈینگی کمیٹی کےدیگر اراکین نےشرکت کی۔