جعلی کھاد اور زرعی ادویات برداشت نہیں کی جاسکتیں؛ کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری

30

ملتان،28 اکتوبر(اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے جعلی کھادوں، زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے  ہوئے کہا ہے  کہ کسان کی روزی روٹی زمین سے جڑی ہے، اسکی دادرسی کریں،جعلی زرعی ادویات فرٹیلائزرز برداشت نہیں کی جاسکتیں،محکمہ زراعت افسران دفاتر سے باہر نکل کر فیلڈ مانیٹرنگ کریں۔

 ان خیالات کا اظہار کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے محکمہ زراعت کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ملتان نے سموگ کے تدارک کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی اور  کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،ڈیٹا کی بجائے خود فیلڈ میں جا کر جانچ کرنے والا افسر ہوں۔

اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ کسانوں کو فرٹیلائزر، یوریا ، کھاد کی فراہمی مقررہ نرخ پر یقینی بنائ جائے،عدالتوں میں زیر التواء کیسوں کی مکمل پیروی کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے،حکومتی پالیسیوں کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے زرعی افسران محنت کریں۔

 اس موقع پر ڈائیریکٹر زراعت شہزاد صابر نے بتایا کہ ڈویژن میں 3 کروڑ17 لاکھ99ہزار905 ایکٹر زمین پر کاشت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ 9409 ایکڑ پر جنگلات ہیں۔ ملتان میں 121412 ایکڑ پر آم، 43001 ایکڑ پر کینو، 46584 ایکڑ پر سبزیاں کاشت کی جاتیں، ڈویژن میں 14 لاکھ سے زائد کسانوں کو کسان کارڈ کیلئے رجسٹر کیا گیا۔

ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد ، اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق، ایوب بخاری اور متعلقہ افسران ہمراہ تھے ۔