حکومت کے اقدامات اور عوام کے تعاون سے انشا اللہ پولیو جیسی بیماری کا خاتمہ کر یں گے؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر

31

بہاولنگر،22اکتوبر( اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر  نے کہا ہے  کہ پولیو سے محفوظ پاکستان ہماری منزل ہے، حکومت کے اقدامات اور عوام کے تعاون سے انشا اللہ پولیو جیسی بیماری کا خاتمہ کر یں گے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر کے ہال میں ورلڈ پولیو ڈے پر پولیو سے بچاؤ کے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوۓ  کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماراعزم ہے، والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 24اکتوبر سے 28اکتوبر کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

سیمینار میں سی ای او ہیلتھ   محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر محکموں کےافسران سکول کے اساتذہ طلبا اور طالبات نے شرکت کی ۔

 واضح رہے کہ 24اکتوبر سے 28 اکتوبر  کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی  جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 27اور 28اکتوبر تک کی جائے گی۔انسداد پولیو مہم کے دوران  ضلع بھر میں   پانچ سال تک کی عمر کے(579533)  پانچ لاکھ اناسی  ہزار پانچ سو تینتیس بچوں کو  پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی ۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786ٹیمیں  فرائض سر انجام دیں گی جن میں  136فکس ،  2562موبائل اور 88ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر پولیو بچاؤ مہم  میں اچھی کارکردگی  اور  مہم میں تعاون کرنے پر  سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔