ملتان ؛ 24 اکتوبر سے ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

17

ملتان، 22 اکتوبر (اے پی پی ):عالمی یوم انسداد پولیو، 24 اکتوبر سے ملتان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا ۔کمشنر عامر خٹک  نے  محکمہ صحت کو تمام انتظامات مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے ۔

 کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت محکمہ صحت کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ عامر خٹک نے کہا انسداد پولیو مہم 24 اکتوبر تا 28 اکتوبر تک جاری رہے گی ،ضلع ملتان میں 4248 ٹیمیں9لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے  قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو فری پاکستان کیلئے والدین کا تعاون ناگزیر ہے۔

 عامر خٹک نے کہا اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں ،پولیو قطرے پلانے سےانکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ کمشنر نے انسداد ڈینگی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت بھی  کی ۔

 ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز  ڈاکٹر وسیم رمزی نے کہا کہ ڈویژن میں امسال ڈینگی کے 755 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈاکٹر علی مہدی نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ سمیت عوامی مقامات پر پولیو کیمپ بھی قائم کئے گئے ، غیر تسلی بخش کارکردگی  دکھانے والے عملے کو تبدیل کر دیا گیا ہے سی او ہیلتھ نے کہا کہ تمام ٹیموں کی کارکردگی مکمل مانیٹر کی جائے گی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر، اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری موجود تھے اور ڈاکٹر عطا الرحمن بھی موجود تھے۔