خوشاب؛ سرکاری پلاٹس پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف گرینڈ آپریشن، واگزار کروائے گئے

27

خوشاب،11 اکتوبر (اے پی پی ):انٹی کرپشن حکام اور ضلعی انتظامیہ نے  سرکاری پلاٹس پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے  محکم ھاوسنگ کی ساڑھے باسٹھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کمرشل اور رہائشی پلاٹس ناجائز قابضین سے واگزار کروائے  گئے ۔ آپریشن ائی ڈبلیو کیو بلاک ، بلاک نمبر 19، 12 اور Bبلاک جوھرآباد میں  کیا گیا۔آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر جوھراباد نے کی۔ آپریشن کے موقع پر  محکمہ  ہاؤسنگ اور انٹی کرپشن کے حکام اور پولیس کی بھاری جمعیت موجود تھی ۔