ہری پور،11 اکتوبر (اے پی پی ):عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل جولیاں اسٹوپہ پر تھائی لینڈ سے بدھ مت تہذیب سے تعلق رکھنے والے ایک سو پچاس سے زائد رکنی وفدنے دورہ کیا،جہاں پر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے سب ریجنل آفیسر ہزارہ نواز الدین ،مس سعید گل کیلاش ،اور راجہ عدنان نے مہمانوں کو آمد پر خوش آمدید کہا، بدھ مت تہذیب سے تعلق رکھنے والے وفد نے جولیاں میں بدھا کے مجسمے دیکھے اور مذہبی رسومات ادا کیں۔
سب ریجنل آفیسر آرکیالوجی خیبرپختونخوا نواز الدین کاکہناہے کہ وفد میں چیف راعب آریا سمیت مختلف راعب اوراُنکے شاگرد شامل تھے، جنہوں نے سائیٹ کے دورے کے دوران مختلف قسم کی اپنی عبادات کی ہیں ،جولیاں یونیورسٹی ورلڈہیری ٹیج سائیٹ کاحصہ ہے ، جو1800سے 2000سال پرانی ہے ،گندھارا سیولائزیشن مختلف مذاہب کے لیے مقدس مانا جاتا ہے اسی لیے کے پی گورنمنٹ نے نے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ، تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹورسٹ پاکستان آئیں اور اپنے مذہبی مقامات کا کا دورہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سےتمام ٹوریسٹ کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔











