پشاور،24اکتوبر(اے پی پی): خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع میں انسدادپولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے، پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 40لاکھ بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلوائے جائیں گے۔
کوآرڈینیٹر ای اوسی آصف رحیم نے پولیو مہم کے حوالے سے کہا کہ مہم کے لیے 15ہزار 212ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں 13ہزار374موبائل،1ہزار101فکسڈ،737ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے،والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں۔











