ملتان،24 اکتوبر (اے پی پی ):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔کمشنر انجینئر عامر خٹک کی کمشنر آفس کے افسران، سٹاف سے الوداعی ملاقات کی اور کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
عامر خٹک نے کہا کہ نامساعد حالات میں بھی میرٹ پر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کیلئے کوشاں رہا ہے۔انہوں نے کہا شہر اولیاء کے ساتھ دل کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔











