خیرپور،20اکتوبر(اے پی پی ):ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کی صوبھودیرو میں عوام کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی صوبھودیرو سعید احمد بھیوسمیت متعلقہ افسران، صحافی حضرات سمیت صوبھودیرو اور گرد و نواح کے علاقہ مقینوں نے سینکڑوں کے تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، عوامی مسائل فوری حل کے لیے کمیونٹی پولیسنگ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کو حل کرنا ہے، ضلع بھر میں عوام کی جانب سے کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور عوام کہ مسائل اور شکایات کا فوری ایکشن لیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، میری آفیس کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، عوام کسی بھی وقت میرے دفتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کریں اور انہیں جلد سے جلد انصاف فراہم کیا جائے گا۔
کھلی کچہری میں ایس ایس پی کو سائلین کی جانب سے 55 سے زائد درخواستیں موصول ہوئے اور ان کہ فوری حل کہ لیے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ان کہ حل کہ لیے احکامات جاری کئے گئے۔کھلی کچہری میں شریک ہونے والوں کے مسائل سنے اور فوری طور پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔











