دین اسلام کے فروغ کیلئے مفتی محمود کی بے پناہ خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ؛ وزیراعظم محمد شہباز شریف

6

اسلام آباد،15اکتوبر  (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں مولانا مفتی محمود  کانفرنس سے خطاب میں  کہا ہے کہ ہم نے مشکل حالات کا سامنا کیا تاہم نیت میں اخلاص ہو تو راستہ آسان ہو جاتا ہے،دین اسلام کے فروغ کیلئے مفتی محمود کی بے پناہ خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، مفتی محمود نے مذاکراتی راستہ کبھی بند نہیں کیا اور گفتگو کو سیاست کی بنیاد قرار دیا۔