رینالہ خورد؛ پولیس نے 2 منشیات فروشوں سمیت 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا

13

رینالہ خورد، 19اکتوبر(اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر)فرقان بلال کے احکامات پرتھانہ چوچک  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دومنشیات فروشوں سمیت تین ملزمان  کوگرفتارکرلیاہے۔

ملزم طاہر سے 1680 گرام چرس اور ایک عدد پسٹل 30 بور، ملزم امین سے 1400 گرام چرس اورملزم جگدے عرف جگا  سکنائے چک 7 جیڈی سے 30 لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ  مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔