رینالہ خورد: پولیس نےتین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا، مال مسروقہ برآمد

10

رینالہ خورد،19اکتوبر(اےپی پی): ایس ایچ او تھانہ شیرگڑھ فیصل نواز اوران کی ٹیم نے 3 رکنی  ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ  اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان میں ملزمان مشتاق عرف ٹھولی، بشیر عرف بشری، احمد علی شامل ہیں، جو ریکارڈ یافتہ ہیں جنہوں نےاپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سرقہ بالجبر کے مقدمات کےانکشافات کیے ہیں۔

تھانہ شیرگڑھ پولیس نےملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیاہےجن سے مزید انکشافات اوربرآمدگی متوقع ہے ۔