رینالہ خورد10اکتوبر(اےپی پی): بین الااقوامی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکڑعبدالقدیرخان کی پہلی برسی کے موقع پر سماجی تنظیم الخدمت ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقادکیاگیا۔ تقریب میں ڈاکٹر عبد القدیر خان مادر ملت کو ناقابل تسخیر بنانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں تقریب میں صحافیوں تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔











