سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی معصوم طالبہ آمنہ بی بی کے بہمانہ قتل اور قاتل کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

10

کوئٹہ، 20 اکتوبر(اے پی پی):ایواجی الائنس اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے باہر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی معصوم طالبہ بی بی آمنہ کے بہمانہ قتل اور قاتل کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سول سوسائٹی سماجی اور سیاسی نمائندوں نے شرکت کی۔

 اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ بی بی کے والد نور احمد نے کہا کہ میری بیٹی آمنہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی، اس جائز خواہش کو ماننے کے بجائے شوہر پہلے تشدد کا نشانہ بناتا رہا پھر گولی مار کر اس کی جان لے لی، آمنہ بی بی کو مارنے کے بعد سے قاتل فرار ہے اور اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔

 مظاہرے میں شامل سول سوسائٹی کے نمائندوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کے بی بی آمنہ کے قاتل کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور قاتل کو سخت سے سخت سزا دی جائےاور ورثاءکو انصاف فراہم کیا جائے اور خواتین کے اوپر بڑھتے ہوئے تشدد کو روکا جائے اور تشدد میں ملوث عناصر کو سزا دی جائے۔