پشین ؛ نامعلوم  مسلح موٹرسائیکل سواروں کی پولیو ٹیم پرفائرنگ ،  پولیس اہلکار  شہید 

11

پشین ،25اکتوبر  (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے پشین میں نامعلوم  مسلح موٹرسائیکل سواروں کی پولیو ٹیم پرفائرنگ، پولیوٹیم پر مامور پولیس اہلکار کوشہید کردیا جبکہ پولیو رضاکار محفوظ رہے۔

 پیشن کے علاقےترت تہہ اورکلی مرزائی میں نامعلوم  مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے  میں ہیڈ کانسٹیبل محمد ہاشم شہید ہوگیا  جبکہ ملزمان  فائرنگ کےبعد موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 مقامی انتظامیہ کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد ہاشم کو اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا  جب وہ پولیو ٹیم کے ساتھ  کلی مرزائی پشین میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

 اطلاع ملتے ہی  ایس پی پشین نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی  جبکہ  شہید پولیس اہلکار کی لاش ڈی ایچ کیو پشین منتقل کردی گئی اور مزید پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے پشین میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے کر ضلع بھر میں پولیو مہم کے رضا کاروں کی سیکورٹی سخت کردی ہے۔