سکھر،17اکتوبر(اے پی پی) نیب کورٹ نے صوبائی مشیر برائے جیل خانہ جات میر اعجاز خان جکھرانی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کردی ہے۔ پیر کو آمدن سے زائد اثاثاجات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ سندہ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی احتساب عدالت 3 میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پیش کی۔ احتساب عدالت 3 کے جج ناصر الدین شاھ نے اعجاز جکھرانی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کردی۔ نیب کی جانب سے اعجازجکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثاجات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف 74 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر ہے جس میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔











