سکھر۔17اکتوبر(اے پی پی ) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے و سول ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس آفس میں ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویڑن محمد عرفان الحق کا کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر کھلی کچہری میں ریلوے ملازمین کے مسائل کے مسائل سنے گئے اور کچھ مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے اور دیگر مسائل کی کی تحقیقات کے بعد انکو حل کرنے کا حکم دیا گیا۔
اس موقع پر ڈویڑنل پرسانل آفیسر شوکت حسین منگی، ڈی ٹی او جنید اسلم، ڈی ای این ٹو ثنا اللہ خان، ڈی ایس ٹی ای چوہدری احمد نعمان، ڈویڑنل اکاونٹس آفیسر دین محمد، ڈی ای این ون خادم حسین، ڈی ایم ای تیمور اصغر، ڈی ایم او مقصود گل اعوان، ڈی ای ای فیصل منظور اور فقیر محمد پی اے ٹو ڈی ایس موجود تھے۔
اسی سلسلے کی دوسری کڑی میں عوام الناس کی شکایتوں کو سننے کے لئے 22اکتوبر 2022 بروز جمعہ دوپہر گیارہ بجے فیس بک لائیو ای کچہری کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں عوام الناس کی شکایتیں سنی جائینگی۔











