سکھر: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کئے گئے

22

سکھر۔28اکتوبر(اے پی پی): ملک بھر کی بار ایسوسی ایشن کی طرح سکھر بار میں بھی ووٹ کاسٹ کئے گئے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ووٹنگ کا ٹائم ختم ہونے کے بعد لگائے گئے پولنگ بوتھ میں 39 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کے امیدوار عابد زبیری نے 24 ووٹ اور خالد جاوید نے 13 ووٹ لیے، جبکہ 2 ووٹ کینسل کردیے گئے۔