سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجا ب کا سیوریج کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ

11

ملتان،05 اکتوبر(اے پی پی):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجا ب چو ہدری محمد آصف کابی سی جی چوک تا زرعی یونیورسٹی روڈ تک سیوریج کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ،منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہامنصوبے پر 22سو ملین خرچ کئے جا رہے ہیں کام میں سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    اُنھوں نے  کہا کہ منصوبوں کو زیادہ مشینری اورافرادی قوت کے استحصال سے جلد مکمل کیا جائے گاتاکہ عوام الناس اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں اور کہا فنڈز کی فراہمی بھی ہو چکی ہے،فنڈز کا بہتر استعمال یقینی بنایا جائے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

اس موقع پر پی ایچ ای اور واسا آفیسران نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری آصف رؤف بھی موجود تھے۔