پاراچنار،05 اکتوبر(اے پی پی ): گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول میں سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں بچیوں نے مختلف ماڈلز تیار کئے ۔
نمائش کے موقع پر سکول کی پرنسپل میڈم نوشین نے بتایا کہ ہر سال سکول کی جانب سے اس قسم نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں سکول کی بچیاں خصوصی دلچسپی لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال بچیوں نے نمائش کے موقع پر انتہائی محنت سے کام لیا تھا اور مختلف قسم کے ماڈلز تیار کئے تھے۔
میڈم نوشین کا کہنا تھا کہ سکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔











