شجاع آباد، 17 اکتوبر (اے پی پی ): ہیڈ ماسٹر اینڈ پرنسپل ایسوسی ایشن کے مقابلہ جات میں شجاع آباد گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ اور گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد نے زیادہ تر تمام کھیلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔
ہیڈ ماسٹر اینڈ پرنسپل ایسوسی ایشن کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد اور گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ کے گراونڈ میں منعقد ہوئے ان میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول راجہ رام تحصیل شجاع آباد گورنمنٹ ہائی سکول پونٹہ شجاع آباد گورنمنٹ ہائی سکول وینس شجاع آباد گورنمنٹ ہائی سکول مٹوٹلی شجاع آباد گورنمنٹ ہائی سکول سکندر آباد گورنمنٹ ہائی سکول چک آر ایس شجاع آباد نے حصہ لیا۔
کرکٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور دوسرے نمبر پر گورنمنٹ ہائی سکول وینس رہا، ہاکی اور تھرو میں گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، دوسرے نمبر پر گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد رہا۔ کبڈی میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول وینس نے حاصل کی اور دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد نے جیتی اور رسہ کشی میں پہلی پوزیشن مٹوٹلی اور دوسری پوزیشن سکندر آباد نے حاصل کی۔
فائنل دن پر رسہ کشی اور کبڈی کے میچز کرائے گئے جن کے مہمان خصوصی سابق سیاستدان مجاہد علی شاہ اور ڈی ای او سیکنڈری شیخ محمد رفیق تھے ان کے علاوہ دوڑیں بھی ہوئی اور ادبی پروگرام بھی ہوئے اس سپورٹس گالا میں شامل تمام ہیڈ ماسٹرز صاحبان اور پرنسپل صاحبان کو سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں بھی دی گئی۔











