ملتان، 17اکتوبر (اے پی پی ):صوبائی وزیر لیبر انصر مجید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کی خوشحالی اور بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کہا ضمنی انتخابات میں عمران خان کے بیانیے کی جیت ہوئی ہے اور انہوں نے کہا تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو کمزور طبقات کی ترجمانی کرتی ہے اور کہا پنجاب حکومت کی طرف سے ہر انڈسٹری میں ورکرز کے لئے فئیر پرائس شاپ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انصر مجید نے کہا کہ محکمہ لیبر کی جانب سے ہر بھٹہ خشت پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور خواتین کے لیے واش روم کے قیام کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور صوبائی وزیر نے ٹریڈ یونین کنونشن میں مزدوروں کو درپیش مسائل سنے اور وزیر لیبر پنجاب نے فوری حل طلب مسائل پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ورکرز نے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کی بہتری، رجسٹریشن اور سوشل سیکورٹی کارڈ اور دیگر معاملات میں مسائل کی نشاندہی کی۔











