ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام 22 اکتوبر سے دو روزہ جشنِ ملتان کلچرل شو کا آغاز ہو گا

1

ملتان، 14 اکتوبر (اے پی پی ):  ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام 22 اکتوبر سے دو روزہ جشنِ ملتان کلچرل شو کا آغاز ہوگا۔

 ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں دو روزہ جشن ملتان کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔طاہر وٹو نے کہا کلچرل شو میں گھڑسواری،نیزہ بازی اور مختلف مقابلے ہونگے، جشن ملتان کی تقریبات متی تل ایمپلائز ہاؤسنگ کالونی میں ہونگی۔انہوں نے کہا کہ گھڑسواری اور نیزہ بازی سے اس خطے کی ثقافت کو فروغ دیا جائے گا۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک بھر سے گھڑسوار نیزہ بازی کیلئے مقابلوں میں شرکت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ جشن ملتان میں فیملیز و شہریوں کا داخلہ فری ہوگا۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنڈال میں پنجاب کی ثقافت کے تمام رنگوں کی بھرپور نمائندگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کیلئے متی تل  تک فری شٹل سروس بھی چلائی جائے گی۔