جعفر آباد،13اکتوبر( اے پی پی):قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے جعفر آباد میں سیلاب متاثرین کیلئے لگائے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا ۔ کیمپ خان پور کے مقام پر PPHI اور BRSP کی طرف سے لگایا گیا ہے ۔ قائم مقام گورنر نے متاثرین کے علاج اور فراہم کی جانے والی ادویات کا معائنہ کیا اور اس موقع پر قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی کو کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔











