فیصل آباد، 08 اکتوبر (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیم نے صدر کے علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے اشیاء کی تیاری میں ایکسپائر خام مال کا استعمال، چوہوں اور چھپکلی کے فضلات کی موجودگی، خراب تیل کے استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات اور کام کی جگہ پر کھڑے پانی کی موجودگی کی بناء پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے سیکشن 13 کے تحت مجموعی طور پر134000روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 116 لیٹر خراب تیل اور 16کلوگرام ایکسپائر مال موقع پر تلف کر دیا گیا۔











