ملتان، 08اکتوبر (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے قومی کھیل ہاکی کی بحالی بارے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے نئے تعمیر شدہ ہاکی سٹیڈیم میں کمشنر گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ کروانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
اس سلسلے میں کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت کمشنر گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ انتظامات بارے پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ نومبر 2022 کے آخری ہفتے میں کمشنر گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ کروایا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں مختلف محکموں، تمام صوبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ملتان ڈویژن کے کھلاڑیوں کو خصوصی نمائندگی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوکل ٹیلنٹ کو مواقع کی فراہمی اور پزیرائی ہماری ذمہداری ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے نا صرف شہر اولیاء کے باسیوں کو مثبت تفریح کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ لوکل ٹیلنٹ کو قومی و بین الاقوامی سطح تک رسائی حاصل ہوگی۔انہوں نے محکمہ سپورٹس، ضلعی انتظامیہ کو فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت دی ۔
اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیر، ایوب بخاری، عامر افتخار،ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم، ضلعی سپورٹس افسر فاروق لطیف،ہاکی ایسوسی ایشن کے ممبران بھی اجلاس میں موجود تھے۔











