ملتان 07 اکتوبر ( اےپی پی): ضلعی انتظامیہ اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے مابین ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت ایم سی گراؤںڈ نواں شہر کا نظم و نسق پانچ سال کیلئے سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کو دیا گیا ہے۔ اس معاہدہ پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے سی ای او ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے کیے ۔۔مفاہمت کی اس یاداشت پر دستخط کرنے کی ہر وقار تقریب ڈی سی آفس ملتان میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر اے سی ستی خواجہ عمیر محمود اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف بھی موجود تھے۔











