ملتان، 18 اکتوبر (اے پی پی ):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں سالانہ ترقیاتی سکیموں،سی ڈی پی اور دیگر سکیموں پر بریفنگ دی گئی۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا،ڈی جی ایم ڈی اے،پی ایچ ای اور واسا کے آفیسران نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ملتان سرکل کی 53سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری محمد آصف چوہدری نے کہا کہ واسا سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، سکیموں پر سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، کام کی شفافیت اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے، تمام ادارے مربوط منصوبہ بندی کے تحت منصوبوں کو مکمل کریں۔











