ملتان ؛ چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

13

ملتان، 18 اکتوبر (اے پی پی ): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ترجمان نے کہا کہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بیورو آفس میں کیا گیا ، ٹریننگ سیشن میں ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو رضوان حیدر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ سیشن میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف شعبہ جات کے انچارج آفیسرز نے شرکت کی۔

 سیشن میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے لیگل آفیسر سمیع احمد نے ٹریفکنگ ان پرسن ایکٹ 2018 سے آگاہی کے حوالے سے لیکچر دیا گیا اور کہا کہ بچوں کے تحفظ اور چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو روزانہ کی بنیاد پر گھر سے بھاگے گمشدہ لاوارث بے آسرا بھکاری، تشدد کا شکار اور دیگر بچے حفاظتی تحویل میں لے رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ   بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر میں ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہم کی جارہی ہیں، کوئی بھی لاوارث بے آسرا گھر سے بھاگا گمشدہ یا تشدد کا شکار بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں۔