ملتان؛ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر مثالی امن کے قیام کا عزم

13

ملتان، 04 اکتوبر (اے پی پی ):تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور تاجر برادری مزہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے متحد ہو کر رہیں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی صدارت میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اور سی پی او خرم شہزاد حیدر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور ضلعی افسران شریک ہوئے علماء کرام اور ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کی ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عشرہ شان رحمت اللعالمین بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے اور انہوں نے کہا کہ سیرت النبی پر عمل پیرا ہوکر کی دنیا و آخرت کی نجات ممکن ہے اور کہا عشرہ شان رحمت اللعالمین دین اسلام کی تعلیمات کے فروغ کا بہترین موقع ہےڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا میلاد جلوسوں کے روٹس پر لائٹنگ اور پیچ ورک مکمل کردیا گیا ہے اور کہا جلوس منتظمین کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے سی پی او نے کہا کہ ضلع بھر میں ربیع الاول کے سلسلے میں سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی گئی ہے خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ 25 سو سے زائد سیکورٹی اہلکار قیام امن کیلئے متعین کئے جائیں گے اور کہا لاؤڈ سپیکر ایکٹ ،گھڑسواری اور اسلحہ نمائش پر کڑی پابندی عائد ہوگی۔