مری،04 اکتوبر(اے پی پی ): مال روڈ کے قریب تحصیل روڈ پر گھر میں آتشزدگی سے گھر جل کر خاکستر ہو گیا ہے ، گھر میں موجود فیملی کو ریسکیو کر لیا گیا ہے ۔
تحصیل روڈ نزد اراضی سنٹر کے نزدیک گھر میں آگ لگنے کی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 مری کے دو فائر ٹینڈرز اور ایک ایمرجنسی ایمبولنس کو موقع پر روانہ کر دیا گیا تھا، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔











