ملتان؛ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سالانہ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

27

ملتان،11 اکتوبر (اے پی پی ): نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سالانہ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے احاطہ میں پودا لگا کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔  نئے تعینات ہونے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ اور نشتر میڈیکل کالج کے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات نے بھی اس شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیا اور پودے لگائے۔

اس موقع پر  وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا کہنا تھا کہ درخت لگانے سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے  طلباء وطالبات کے شجرکاری مہم میں حصہ لینے کو خوش آئند امر قرار دیا۔