موسیٰ خیل،11 اکتوبر (اے پی پی ):تحصیل توئی سر کے علاقے منزے غاڑہ کے مقام پر آباد خوستی برادری کے خیمے کو اچانک آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث گھر میں موجود سارا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ مالی نقصان کے علاوہ آگ کی لپیٹ میں آکر چار سالہ معصوم بچہ بھی جھلس کر جانبحق ہوگیا ہے ۔











