ملتان؛ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر خونی برج فضیل کی اپ گریڈیشن شروع

52

ملتان، 05 اکتوبر (اے پی پی ):شہر اولیاء کی صدیوں پرانی تاریخ و کلچر کو اجاگر کرنے کا آغاز،ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر خونی برج فضیل کی اپ گریڈیشن شروع کر دی گئی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے  ایم پی اے ندیم قریشی کے ہمراہ اندرون شہر کا دورہ کیا اور پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن حکام نے بیوٹیفیکیشن پلان پر بریفنگ دی۔ طاہر وٹو نے کہا دہلی گیٹ چوک پر شاندار یادگار کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے ،تاریخی فضیل کے نیچے انتطار گاہ اور لینڈ سکیپنگ کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل تاریخی فضیل کو اصلی شکل میں بحال کرکے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، والڈ سٹی پراجیکٹ کو گھنٹہ گھر،تاریخی دروازے اور عمارات کو خوبصورت بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔

 ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا کہ شہر اولیاء کی ترقی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔انہوں  نے کہا کہ حکومت پنجاب نے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کئے ہیں۔